کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں گزشتہ دنوں 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا،ڈکیتی کا دعویٰ جھوٹا نکلا، تفصیلات کے مطابق 10مارچ کو سعد حسن نامی مدعی کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ پلاٹ نمبر بی 29 ستارہ پارک کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان اس سے 25 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے ہیں، دوران تحقیقات میںمدعی سعد حسن نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے سیٹھ اور خالو ادریس کو 25 لاکھ روپے کی واجب الادا رقم ادا نہ کرنے کے لیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔