کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کورنگی صنعتی ایریا ویٹا چورنگی آئل ریفائنری گیٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 35 سالہ حضرت شاہ ولد طور شاہ جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے بتایا کہ متوفی کے پاس موجود شناختی کارڈ پر پنجاب کا پتہ درج ہے ، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہیلپر کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔