کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد پہاڑ گنج چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 35 سالہ فضل رحمٰن ولد عبدالقیوم کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے قتل میں ملوث ملزم رضوان عمران کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ، مقتول اور ملزم میں گزشتہ ایک سال سے چپقلش چل رہی تھی۔