• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ہور چوپو گنے‘‘ مونس الٰہی کے ٹوئٹ کا مخاطب عمران یا اسٹیبلشمنٹ

اسلام آباد (فاروق اقدس)چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے الیکشن ملتوی کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز پنجابی زبان کی ایک کثیر المفہوم ضرب المثل ’’ہور چوپو گنے‘‘ کے عنوان سے ایک ٹویٹ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر صارفین کی نہ صرف توجہ حاصل کر رہا ہے بلکہ اس پر طرح طرح کی میمز اور دلچسپ تبصرے بھی کئے جارہے ہیں، بلکہ اب تو اس کا تذکرہ بعض ٹاک شوز میں بھی ہو رہا ہے.

یہ ضرب المثل عام طور پر اس وقت بولی جاتی ہے جب کوئی شخص کسی ہونے والے واقعے کے بارے میں پیشگی طور پر اپنے تحفظات اور خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام سے روکنے کیلئے قبل ازوقت آگاہ اور اس کے مضمرات سے بار بار خبردار کرتا ہے لیکن اس کی بات نہیں مانی جاتی اور منفی نتائج سامنے آنے پر وہ ذمہ داران کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ’’ہور چوپو گنے‘‘۔

اہم خبریں سے مزید