• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آ باد ایکسپریس وے پر کورنگ پل عید پر ٹریفک کیلئے کھو لنے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) اسلام آ باد ایکسپریس وے پر زیر تعمیر کورنگ پل کو عید الفطر کے موقع پر ٹریفک کیلئے کھول دیا جا ئے گا۔ سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ اس پل کے تین دھارے (Span) ہیں۔ ان میں دو کی چھت ڈال دی گئی ہے، تیسری چھت کی شٹرنگ کی جارہی ہے۔ یہ چھت ڈالنے کے بعد اسے ٹریفک کیلئے کھول دیا جا ئے گا۔ سی ڈی اے عید الفطر پر شہریوں کو یہ تحفہ دے گی۔ ٹریفک اس پل پر چلانے کے بعد ویسٹرن پل کی تعمیر کی جا ئے گی۔اس پل کی تعمیر کے بعد اس مقام پر ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوجا ئے گا۔ گلبرگ سے پی ڈبلیو ڈی تک دوکلومیٹر کے پورشن میں چار رویہ سڑک بشمول ریلوے پل کی تعمیر کا کام جون تک مکمل ہو جا ئے گا۔یہاں دو نوں جانب دو دو لین ہیوی ٹریفک کیلئے کنکریٹ سے تعمیر کی جا رہی ہیں۔ پی ڈبلیو ڈی سے ٹی چوک تک سات کلومیٹر کی چار رویہ سڑ ک کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ اس میں سے ڈی ایچ اے تک کا پورشن 30جون تک مکمل ہو جا ئے گا۔اس پورشن میں دو پلوں کی تعمیر بھی شامل ہے جس میں بھنڈر برج اور کاک پل شامل ہے۔ جاپان روڈ پر انڈر پاس بھی تعمیر کیا جا ئے گا۔اس کاکنٹریکٹ گیارہ ارب روپے میں دیاگیا ہے۔ اس کی تعمیر 18ماہ میں مکمل ہوگی۔جی ٹی روڈ لاہور سے اسلام آ باد آنے والی ٹریفک کیلئے اب دو لین کا فلائی اوور تعمیر کیا جا ئے گا جس کا ٹھیکہ جلد دیا جا ئے گا۔ اس کا مقصد ٹی چوک پر ٹریفک جام کے مسئلہ کو حل کرنا ہے۔
اسلام آباد سے مزید