• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان میں حقوق العباد کا خصوصی خیال رکھیں، علماء

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا سمیع اللہ نے خطبات جمعہ میں کہاہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ خالق کی جانب سے مخلوق کیلئے عظیم تحفہ ہے۔ جو لوگ اس مہینے میں فیوض و برکات پا لیتے ہیں ان کی دنیا اور آخرت سنور جاتی ہے۔ یہ مہینہ ہمیں صبر اور ایثار کا درس دیتا ہے ،اجرحضرات کی طرف سے ماہ رمضان میں اشیا خوردونوش رعایتی نرخوں میں دیں ۔ رمضان المبارک میں حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کا بھی خیال رکھیں، حضور اکرم ؐنے اس ماہ مبارکہ کو غم خواری کا مہینہ قرار دیا ہے۔ اہل ثروت مسلمان اپنے غریب بھائیوں کو اپنی مسرت اور شادمانی میں شریک کریں ۔
لاہور سے مزید