• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مس کنڈکٹ اور غیر حاضری پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرایل ڈی اے معطل

لاہور(خصوصی رپورٹر) ون ونڈو سیل پر ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے اور مس کنڈکٹ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے رائے دلاور خان کو معطل کر دیاگیا۔ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز سید منور بخاری نے ون ونڈوسیل کا اچانک دورہ کیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر رائے دلاورخان ون ونڈو سیل پر اپنی ڈیوٹی پر موجود نہ تھا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے متعلقہ امورپر بزرگ شہری اور دیگر سائلین نے شکا یت بھی کی اورایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر سید منور بخاری نے غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا ۔
لاہور سے مزید