• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانوروں کی خرید وفروخت پر کوئی فیس نہیں وصول کی جائیگی، ذیشان رفیق

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کے دوران عیدالاضحیٰ کے لئے انتظامات کا جائزہ لے کر ضروری فیصلے کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور متعلقہ میونسپل افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر امسال بھی جانوروں کی خرید وفروخت پر کوئی فیس نہیں وصول کی جائے گی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی مویشی منڈیاں اور سیل پوائنٹس بھی سہولیات مہیا کریں گے۔
لاہور سے مزید