لاہور (کرائم رپورٹرسے) گارڈن ٹاؤن میں کٹی ہوئی پتنگ کی ڈور موٹر سائیکل سوار کی گردن پر پھرنے سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ابوبکر نامی شہری موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک ڈور اس کی گردن پر آ لگی، جس سے وہ زخمی ہوگیا،جسے فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو انکوائری کا حکم دے دیا جبکہ ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔