لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ،پرائیوٹ میڈیکل کالجوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی کے خلاف درخواست دائر ،رکن پنجاب اسمبلی محمد اعجاز شفیع نے موقف اپنایا کہ پرائیوٹ میڈیکل کالج پی ایم ڈی سی کی طے شدہ فیسوں سے اضافی فیس وصول کر رہے ہیں ،اضافی فیسوں کی وصولی سے قابل طلبا میڈیکل کالج میں داخلوں سے محروم ہیں ،پرائیوٹ میڈیکل کالجوں نے میڈیکل کی تعلیم کو کاروبار بنالیا ہے۔