• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اور سی سی ڈی کی کارروائیاں، ایک ملزم ہلاک، 2 گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹرسے) صوبائی دارالحکومت کے2 مختلف علاقوں میں پولیس اور سی سی ڈی کی کارروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار جبکہ ایک ہلاک ہوگیا۔شاہدرہ کے علاقے میں سی سی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث 26 سالہ علی حمزہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔انچارج سی سی ڈی شاہدرہ چوہدری اسلام کے مطابق ملزم اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ ٹیم نے انہیں روکنے کی کوشش کی، اس دوران موٹرسائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں علی حمزہ زخمی ہوگیا ۔زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب ٹاؤن شپ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سنیل نامی ملزم ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ناکے پر رکنے کے اشارے پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی کا نشانہ بن گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
لاہور سے مزید