لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے پاکستان چائنا بزنس فورم کے 30 رکنی اعلیٰ سطح کے وفد نے پیسک ہاؤس میں ملاقات کی۔پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے نمائندے بھی وفد میں شامل تھے۔ پاکستان چائنا بزنس فورم کے صدر شیخ اعجاز وفد کی قیادت کر رہے تھے چین کی سرمایہ کار کمپنیوں نے پنجاب کے آئی ٹی، الیکٹرک وہیکلز،زراعت اور دیگر شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے۔