• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کی ترقی میں مزدوروں کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے، حنیف عباسی

لاہور(جنرل رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے پاکستان ریلویز کی مختلف مزدور یونینز کے وفود نے ملاقات کی، جس میں ریلوے ملازمین کو درپیش مسائل، ادارے کی کارکردگی اور فلاحی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران یونین عہدیداروں نے وزیر ریلوے کی کارکردگی اور حالیہ اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چالیس ہزار ریلوے ملازمین کی ترقیوں کا کریڈٹ محمد حنیف عباسی کو جاتا ہے۔ یونین رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ قیادت نے ملازمین کے مسائل حل کرنے اور ادارے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ادارہ مضبوط ہوگا تو پاکستان ریلویز بھی ترقی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران اور مزدور دونوں تعریف کے مستحق ہیں اور ریلوے کی ترقی میں مزدوروں کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔
لاہور سے مزید