• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت،معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، بلال یاسین

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ شہریوں و لیگی کارکنان کی بڑی تعداد نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یونین کونسل کی سطح پر درپیش مسائل کے حل کیلئے تاریخی بجٹ فراہم کیا ہے۔ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب کے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ حلقے کی عوام سے براہ راست رابطہ مسائل کے مؤثر حل اور بہتر گورننس کیلئے ضروری ہے۔
لاہور سے مزید