• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی ٹیموں کی کارروائیاں، سنگین خلاف ورزیوں پر 26 دکانیں سیل

لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیرِ نگرانی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور خصوصی ضلعی ٹیموں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 4,688 مقامات پر تفصیلی معائنے کیے جس کا مقصد مارکیٹ میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کا قلع قمع کرنا ہے۔ انتظامی کارروائی کے دوران سنگین خلاف ورزیوں پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت 26 دکانیں موقع پر سربمہر کر دی گئیں جبکہ گراں فروشی میں ملوث افراد کے خلاف 2 مقدمات درج کر کے 3 لاکھ 9 ہزار روپے کے بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔
لاہور سے مزید