لاہور(کرائم رپورٹر سے)صوبائی دارالحکومت لاہور میں اب قانون نافذ کرنے والے خود بھی قانون کی گرفت میں آنے لگے ہیں۔ سال 2026ء کے دوران مختلف تھانوں میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف 24 مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ان مقدمات میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر کے عہدے تک کے مجموعی طور پر 44 اہلکار نامزد ہیں، جن میں 6 سب انسپکٹر اور 13 اے ایس آئی شامل ہیں، جبکہ 27 ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل بھی مقدمات کی زد میں آئے۔