لاہور(خصوصی رپورٹر)صحت دشمن مافیا کیخلاف شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 6یونٹس پر چھاپے مار کر 3فوڈ پوائنٹس بند کیے اور 3کو 2لاکھ 50ہزار جرمانہ عائد کیا گیا، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کے حکم پر بند روڈ، شالیمار ٹاؤن اور مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 5ہزار لٹر ایکسپائر شیرہ، 80کلو ناقص سرخ مرچ اور 1من سے زائد مختلف ممنوعہ اشیاء تلف کی گئی۔