• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کاالیکشن ملتو ی ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی غربی لاہور کے زیر اہتمام پنجاب میں الیکشن التوا کے خلاف منصورہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، احتجاجی مظاہرے میں زاہد چشتی ، یوسف جمال ، وقار احمد، سرفراز کھوکھر، محمد جمیل، طارق ضیا ء، عمر فاروق، اکرم جھٹ، عاصم خان نے شرکت کی۔ مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ بروقت الیکشن کروائیے جائیں۔ امیر غربی لاہور عبدلعزیز عابد نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے التواءسے متعلق الیکشن کمیشن کا تازہ حکم سراسر غیرآئینی ہے۔ الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کی طے شدہ تاریخ پر الیکشن کرانے سے بھی راہ فرار اختیار کرکے ساری حدیں توڑ دیں۔ مزید برآں امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کا التوا آئین پاکستان اور عدالت عظمیٰ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ حکمران اپنی بدترین کارکردگی سے خوف زدہ ہوکر الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔ جماعتِ اسلامی ملک بھرمیں قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کا انعقاد ایک ہی دن چاہتی ہے ۔
لاہور سے مزید