لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کا 42 واں اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پی ہوٹا پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر زمان خان اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ محمد وسیم و دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری، صدر اوفتھلمولوجک سوسائٹی آف پاکستان لاہور چیپٹر پروفیسر جاوید چوہدری، سینئر ریسرچ آفیسر نیشنل ہیلتھ ریسرچ کمپلیکس صائمہ ناز محسن، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ عبدالرؤف و دیگر ممبران بھی شریک ہوئے۔