• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس،ٹیکنالوجی میں ترقی صرف ریسرچ سے ممکن،ڈاکٹر رمضان

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے ایم فل کے پہلے سیشن کے طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی صرف ریسرچ ہی سے ممکن ہے اور  ایمرسن یونیورسٹی اچھی ریسرچ کے لیے تمام تر سہولیات مہیا کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ ایسے تھیسز کیے جائیں جس سے براہ راست جنوبی پنجاب کی عوام کو فائدہ ہو، وائس چانسلر نے طلبا سے کہا کہ آپ یونیورسٹی کی تاریخ کے پہلے ایم فل سٹوڈنٹس ہیں اس لیے سینئر موسٹ کلاس ہونے کے ناطے یونیورسٹی کے امیج کو بہتر بنانے میں آپ کو نمایاں کردار ادا کرنا ہوگا، ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ڈاکٹریٹ کی کلاسز کی بھی  اجازت لی جا رہی ہےجس کا جلد آغاز ہو جائے گا، تقریب سے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد ابرار عبدالسلام، ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر عدنان طاہر،  ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر محمد کاشف اور ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر ابرار محی الدین نے بھی خطاب کیا۔ 
ملتان سے مزید