• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیپو سلطان روڈ، ریسٹورینٹ پر درجنوں افراد نے ہلہ بول دیا، عملے پر تشدد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹیپو سلطان روڈ پر واقع ریسٹورینٹ پر درجنوں افراد نے ہلہ بول کر توڑ پھوڑ کی اور عملے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، ہنگامے کے باعث سڑک پر ٹریفک معطل ہوگیا پولیس نے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان روڈ پر گزشتہ شب نائٹ کرکٹ میچ کے دوران انگیٹھی ریسٹورنٹ کے شیشے پر بال لگی جس پر ریسٹورنٹ کے ویٹروں اور گلی کے لڑکوں میں تلخ کلامی ہوئی، لڑکوں نے قریبی واقع کچی آبادی سے لڑکے بلاکر ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کی ،اس دوران ہوٹل میں بھگدڑ مچ گئی ،مشتعل افراد نے ہوٹل کے ویٹرز پر بھی تشدد کیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔ پولیس نے اے ایس آئی اعظم مرزا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید