• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فراہمی آٹا سنٹرپرکوئیک ریسپانس ٹیمیں تیار کی ہیں،کمشنر

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے فری آٹا فراہمی سنٹرز پر رش یا کسی بدنظمی کو دور کرنے کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئیک ریسپانس ٹیمیں تیار کی ہیں۔ کوئیک ریسپانس ٹیموں میں پی آئی ٹی بی، محکمہ فوڈ، ضلعی انتظامیہ، ایم سی ایل، ایل ڈبلیو ایم سی اورن ایل ڈی اے کے افسران و عملہ شامل ہیں۔ کمشن نے کہا کہ سنٹرز پر رش، پارکنگ، بدنظمی یا عدم سہولت شکایت پر کیو آر ٹیم موقع پر پہنچے گی۔انہوں نے کہا کہ کوئیک ریسپانس ٹیم آٹا ٹرکس میں بیگز کی تعداد اور بیگ وزن کو بھی یقینی بنائے گی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ کوئیک رسپانس ٹیم کو مخصوص جیکٹس دی گئی ہیں۔ تمام سنٹرز پر بھیجا جائیگا۔کوئیک ریسپانس ٹیمیں سنٹرز پر شہریوں کو معلومات و راہنمائی بھی فراہم کریں گی۔
لاہور سے مزید