• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کا وائرلیس آپریٹر تیزدھارکٹر کے وار سے شدیدزخمی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تھانہ کینٹ کے وائرلیس آپریٹرکو تیزدھارکٹرسے وارکرکے شدید زخمی کردیا گیا۔ تھانہ نصیرآبادکو راجہ پرویز عاشق جنجوعہ نے بتایاکہ میں محکمہ ٹیلی کمیونکیشن پنجاب میں ملازم ہوں اور تھانہ کینٹ میں بطور وائرلیس آپریٹر تعینات ہوں، روزہ افطار کرنے کے بعد گھر سے بیٹے عاطف پرویز کےساتھ اپنی والدہ کے پاس جارہا تھا،جب شہباز ٹاؤن کی مارکیٹ کے پاس پہنچا تو سامنے سے مرید فاروق جو ہماری برادری اور گاؤں کا ہے آگیا اور گلی میں ہی مجھے روک کر مجھ سے معافی تلافی شروع کردی اور اس دوران میری تھوڑی کو ہاتھ لگاتے ہوئے اچانک تیز دھار کٹر سے میرے گلے پر وار کیا جس سے میرا گلہ کٹ گیا ۔میرے شور کرنے پر لوگ اکھٹے ہوگئے ۔مرید فاروق موقع سے دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہوگیا، وجہ عناد سابقہ لڑائی جھگڑا ہے ،پولیس نے ملزم کے خلاف اقدام قتل کامقدمہ درج کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید