• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 گھنٹے سے زائد گیس کی بندش اور پریشر میں کمی، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) گیس کمپنی کی نااہلی، شہر بھر میں 12 گھنٹے سے زائد گیس کی بندش اور پریشر میں کمی،سحری و افطار میں بھی گیس کی بندشکی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا، شہری ہزاروں روپے کی ایل پی جی گیس، بجلی کے چولہے اور لکڑیاں خریدنے پر مجبور ، جبکہ زیریں سندھ کے متعدد اضلاع میں گیس کی 15 سے 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی معمول بن چکی ہے،گیس کمپنی آفس کے مطابق سحر اور افطار میں گیس کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے تاہم بعض علاقوں میں گیس لائنوں کی لیکج اور واسا کی جانب سے مذکورہ اوقات میں پانی فراہمی کی وجہ سے لائنوں میں پانی بھر جاتا ہے جس کی وجہ سے گیس کی بندش اور پریشر میں کمی ہوسکتی ہے، حیدرآباد سمیت زیریں سندھ یں ماہ رمضان شروع ہوتے ہی گیس کی بندش اور پریشر میں کمی شروع ہوگئی ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ماہ رمضان سے قبل رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک اور دن کے مختلف اوقات میں گیس سپلائی بند کی جاتی تھی لیکن گذشتہ چند روز سے پھلیلی، حالی روڈ، ہالاناکہ، لطیف آباد نمبر 2,4,5,8, 11,12،جی او آر کالونی، حسین آباد، گدو ناکہ، سحرش نگر، شیدی گوٹھ، کالی موری و دیگر علاقوں میں رات دس بجے سے تین بجے تک، پھر رات چار سے پانچ بجے، صبح چھ تا دس بجے،12 تا 2 بجے تک اور شام کو 4سے 6بجے تک تقریباً 12 سے 15گھنٹے تک گیس کی بندش اور پریشر میں کمی معمول بن گئی ہے، خصوصاً سحر و افطار کے اوقات میں گیس بندش سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بیشتر شہری ایل پی جی گیس، بجلی کے چولہے یا لکڑیاں استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید