• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فونز کی درآمدات میں 8 ماہ کے دوران 68 فیصد کمی

اسلام آباد (اے پی پی)موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 68فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 پاکستان دارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری 2023 تک کی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر 448 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 68 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر 1.412 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا ۔

فروری میں موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 77 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فروری میں موبائل فون کی درآمدات پر 33ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 142 ملین ڈالر تھا۔

جنوری کے مقابلہ میں فروری میں موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 36 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ جنوری میں 52 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کئے گئے جو فروری میں کم ہو کر 33 ملین ڈالر ہو گئے۔

ملک بھر سے سے مزید