• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ECL سے نام نکلنے کے بعد شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم بیرون ملک چلے گئے

لاہور(نمائندہ جنگ) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین ای سی ایل سے نام نکالے جانے کے بعد بیرون ملک چلے گئے ،شرجیل میمن محکمہ اطلاعات میں کرپشن ریفرنس کے باعث 2017 سے بیرون ملک نہیں گئے تھے، شرجیل میمن 6 سال بعد ای سی ایل سے نام نکلنے پر پہلی بار بیرون ملک گئے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم حسین غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہوئے ہیں، عدالت سے اجازت ملنے کے بعد شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا۔

اہم خبریں سے مزید