• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کا کراچی کے بلدیاتی ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بہادر آباد مرکز پر ہوا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا

 ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کو جمہوریت کے لئے خطر ناک قرار دیا گیا، رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کسی بھی سطح پر حکومت کی رٹ نظر نہیں آرہی ہے

 خود ساختہ گرانی کو روکنے کے لئے مربوط قدم اٹھانے کی ضرورت ہے، رابطہ کمیٹی نے مردم شماری پر ایک بار پھر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے۔

اہم خبریں سے مزید