• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں رمضان المبارک میرا بہترین وقت تھا، جمائما

لندن (نیوز ڈیسک)ہالی ووڈ کی پروڈیوسر اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رمضان ان کا سب سے پسندیدہ وقت تھاجمائما گولڈ اسمتھ نے ماہِ صیام کے آغاز کے موقع پر ٹوئٹر پر اپنی فلم ’Whats love got to di with it‘ کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کو رمضان کی آمد پر مبارکباد پیش کی ہے۔ جمائما نے پاکستان میں گزرے ہوئے اپنے بہترین لمحات کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں گزرے ہوئے تمام وقت میں سے رمضان ان کا سب سے پسندیدہ وقت ہے۔انہو ں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ رمضان کا مہینہ نہ صرف روزے رکھنے کا بلکہ نیک نیتوں اور بہتر انسان بننے کی کوشش کا بھی مہینہ ہے۔ کوئی فضول تبصرے نہ کرے اور جھوٹ نہ بولے یہ غور و فکر، خیرات، مہربانی، معافی، خاندان کے ساتھ وقت گزارنے اور جلیبیوں کا وقت ہے۔ 
یورپ سے سے مزید