• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصریال روڈپر فائرنگ خاتون سمیت دوافرادزخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مصریال روڈپر فائرنگ کرکے ایک خاتون سمیت دوافرادکوزخمی کردیاگیا، تھانہ نصیرآبادکو محمد وقاص نے بتایا کہ چمن آباد مصریال روڈپرمیں نے اپنے گھر کے نیچے د کان بنارکھی ہے جہاں میں سموسے بیچتا ہوں،میرے ساتھ میری بیوی آمنہ بی بی سموسے تیار کررہی تھی کہ اچانک ملک کامران اور ایک نامعلوم شخص موٹرسائیکل پرآئے ۔ ملک کامران نے کہا کہ مجھے تمہاری سوتیلی والدہ نادیہ نے بھیجا ہے تم نے دو ماہ پہلے اپنی سوتیلی والدہ سے لڑائی کی تھی آج تم کو اس لڑائی کا مزہ چکھاتے ہیں ،اورساتھ ہی سیدھا فائر کیا جو میرے گاہک محمد حسن وقاص کو لگا۔دوسرا فائر ملک کامران نے مجھ پر کیا مگر میں سائیڈ پرہوگیا۔ فائرنگ سے میری بیوی بھی شدید زخمی ہوکرگر گئی۔ شور شرابا کی آواز سن کر لوگ جمع ہوگئے اور کامران اور نامعلوم ساتھیموقع سے بھاگ گئے ،مدعی نے پولیس کوبتایاکہ وجہ عناد یہ ہے کہ میرے والد نے دوسری شادی نادیہ سے کی تھی جو میرے والد کے مکان سے حصہ مانگتی ہے۔
اسلام آباد سے مزید