• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزی کیخلاف کاروائیاں کررہے ہیں، انتظامیہ

پشاور ( جنگ نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ پرفارمنس منیجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ صوبے بھر کے مختلف شہروں کی ضلعی انتظامیہ نے 138 کاروباری یونٹس/دکانوں کے معائنے کئے۔ جن میں سے 16 جگہوں پر ذخیرہ اندوزی پائی گئی جبکہ 122 جگہوں پر نہیں پائی گئی ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایکشن میں 12کاروباری یونٹس سیل،اور 12 مراکز پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 39 ہزار پانچ سو روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔اس دوران متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی پر تین دکاندار گرفتار اور پانچ کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہیں۔ صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں ذخیرہ اندوزی کے 16 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے ہری پور میں 5، مہمند اور ہنگو میں تین تین، اپر دیر اور مانسہرہ میں دو دو، ایبٹ آباد میں ایک کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی
پشاور سے مزید