• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کی کھلی کچہری

لاہور ( جنرل رپورٹر ) سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کی ہدایت پر سپیشل سیکرٹری آپریشنزمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن شعیب جدون کے زیراہتمام کھلی کچہری لگائی ، سائلین کی درخواستوں پرموقع پر احکامات جاری کئے ۔ سپیشل سیکرٹری نے کہا کہ تمام افسران کو درخواستوں پر فوری عملدرآمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کسی سائل کی درخواست پر تاخیری حربے برداشت نہیں کریں گے،سائلین کولمبی قطاروں میں کھڑا رکھنے کی بجائے روزانہ کھلی کچہری کے ذریعے ترجیحی بنیادوں پر شنوائی کوترجیح دی جارہی ہے۔
لاہور سے مزید