• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی سے نہ ڈرنے کا دعویٰ کرنے والا شیشے کی بند کوٹھری میں خطاب کررہا، ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سے نہ ڈرنے کا دعویٰ کرنے والا فتنہ خان شیشے کی بند کوٹھری میں خطاب کررہا ہے اور کہتا ہے کہ میں ڈرتا نہیں ہوں، یہ فتنہ خان انتہائی بزدل شخص ہے جو چھپ کر تقریریں کرتا ہے ۔ پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک فتنہ فساد پارٹی اور ڈکیتوں کا جمعہ بازار ہے جس نے اداروں کو نہ صرف تباہ کیا بلکہ ملکی معیشت بھی کھا گئی۔