• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹو نے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق روسی بیان خطرناک قرار دیدیا

برسلز(اے ایف پی) نیٹو اتحاد نے روس کے اس اعلان کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خطرناک حرکت ہوگی اگر روس اپنے پڑوسی ملک بیلاروس میں ایٹمی ہتھیار نصب کرتا ہے۔ نیٹواتحاد کی ترجمان اووانا لنگیسکو کا کہنا تھا کہ مغرب نے ابھی تک ایٹمی ہتھیاروں کی نقل و حمل کے بارے میں کوئی بات نہیں دیکھی۔ روسی اعلان کے بعد یوکرین نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو کے منصوبے کی پیش بندی کرنا ہوگی۔

یورپ سے سے مزید