اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما ساشاہ محمود قریشی نے ازخود نوٹس پر سپریم کورٹ کے دو ججز کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ججز کو اپنی رائے اور نوٹس پبلک نہیں کرنے چاہیے تھے‘اس سے ادارے کی کوئی بھلائی نہیں ہوئی اس سے اجتناب کیا جاتا تو بہتر ہوتا‘مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کے بیانات ظاہر کرتے ہیں کہ ان کے منصوبے ناکام ہوگئے، تحریک انصاف کا ووٹ جہانگیر ترین کو نہیں جائیگا، عوام عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں ۔