کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت طلبہ عربیہ بلوچستان کے منتظم نصیب اللہ شاہوانی نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ بلوچستان ہی ترقی یافتہ اور خوشحال بلوچستان بن سکتا ہے ، نوجوان دینی و عصری تعلیم پر توجہ دیں ، دینی مدار س میں میں دینی و عصری دونوں علوم پڑھائے جاتے ہیں اب بلوچستان کا کوئی بچہ بھی تعلیمی اخراجات یا غربت کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں رہے گا ۔ جمعیت طلبہ عربیہ بلوچستان غریب طلبا کو مدارس میں مفت تعلیم دلائی گی ، ا ن کے قیام و طعام کا مفت بندوبست کیا جائے گا ۔ بلوچستان کے عوام اپنے بچوں کو جدید دینی مدارس میں داخل کریں تاکہ جہالت کا خاتمہ اور تعلیم کے ذریعے ترقی و خوشحالی اور امن کا راستہ ہموار ہوجائے ۔