• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر ہنگو فضل اکبر نے رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لئے ہنگو بازار کا دورہ کیا۔انہوں نے بازار میں مختلف دکانوں اور پھلوں و سبزیوں کے سٹالز کا جائزہ لیا اور دکانداروں کے پاس سرکاری نرخنامے چیک کیے، عوام سے سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کے متعلق اور اشیائے ضرورت کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر دکاندار اپنے سٹالز میں سرکاری نرخنامہ آویزاں کرے اور اسی کے مطابق پھلوں سبزیوں کی فروخت کرے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی
پشاور سے مزید