• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفت آٹا پوائنٹ پر ایک شخص گرفتار، 5 شناختی کارڈز برآمد

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس نے فری آٹا پوائنٹ پر ایک شخص کو گرفتار کر کے 5 شناختی کارڈ برآمد کرلیے، پولیس تھانہ شاہ شمس کو رانا محسن نے درخواست دی کہ فری آٹا پوائنٹ پر ڈیوٹی پر موجود تھا کہ ایک مشکوک فیاض نامی شخص کو پکڑا جس کے قبضے سے 5 شناختی کارڈز برآمد کیے گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی، پولیس لوہاری گیٹ نے اطلاع ملنے پر رشید آباد میں دو دکانوں پر چھاپہ مارا جہا ں پر ملزمان شوکت اور ایان ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کر رہے تھے، ان کے پاس ری فلنگ کالائسنس نہیں تھے، پولیس نے مقدمات درج کرکے ری فلنگ مشین اور گیس سلنڈر قبضہ میں لے لیے، پولیس تھانہ سٹی جلالپور کو ایس ڈی او میپکو نے درخواست دی کہ دوران چیکنگ معلوم ہوا کہ ملزمان عبدالرزاق، مقصود بی بی، افتخار اور زوار واپڈا کی مین تاروں سے اپنے گھروں کے تار لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے جن کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی، پولیس تھانہ مخدوم رشید کو محمد اکرم نے درخواست دی کہ ملزمان اشرف سیف اللہ سمیت پانچ افراد اس کے رقبے میں داخل ہوکر دیواریں گرا کر رقبہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی، پولیس تھانہ راجہ رام کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے درخواست دی کہ دوران چیکنگ اصغر اور علی کی دکانوں پر چیک کیا جہاں پر ملزمان مہنگے داموں گھی اور چینی شہریوں کو فروخت کر رہے تھے جن کو رنگے ہاتھوں پکڑا پولیس نے مقدمات درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی، پولیس تھانہ بہاؤالدین زکریا کو شہباز احمد نے درخواست دی کہ نامعلوم ملزمان نے گھر سے اس کی بیوی کو اغوا کر کے لے گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی، پولیس تھانہ کوتوالی کو ضیاء اللہ نے درخواست دی کہ ملزم کرامت علی نے اس سے 13 لاکھ روپے ادھار لیے اور اس کے بدلے ایک چیک دیا جو کہ بوگس تھا، اسی طرح پولیس تھانہ کینٹ کو وحید نے درخواست دی کہ شاہد نے اس کو 10 لاکھ روپے مالیت کا ایک چیک دیا جو کہ بوگس تھا، پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
ملتان سے مزید