• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا کی بوسیدہ سیوریج لائنوں پر کراؤن فیلیئرز کا سلسلہ جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) واسا کی بوسیدہ سیوریج لائنوں پر کراؤن فیلیئرز کا سلسلہ جاری ہے ، گندا نالہ چوک کے قریب گلی میں ایک اور سیوریج لائن بیٹھ گئی - اچانک سڑک پر شگاف پڑنے سے ٹرک دھنس گیا ، جسے بھاری مشینری منگوا کر نکالا گیا تفصیل کے مطابق محکمہ واسا کے 1800 کلو میٹر طویل سیوریج نیٹ ورک میں سے 1200 کلو میٹر طویل سیوریج لائن بوسیدہ ہو چکی ہے ، جس پر آئے روز کراؤن فیلیئرز ہونے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں - گزشتہ روز گندا نالہ چوک کے قریب گلی میں کراؤن فیلیئر گیا ، سڑک پر اچانک گڑھا پڑنے سے ٹرک دھنس گیا ، جسے نکالنے کے لئے مشینری منگوائی گئی - اس حوالے سے واسا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا منصوبہ جاری ہے ، منصوبے کی تکمیل سے کراؤن فیلیئرز کے واقعات کی روک تھام میں مدد ملے گی -
ملتان سے مزید