ملتان (سٹاف رپورٹر) دی ایمرسونینز کے صدر اور ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کہا ہے کہ ہم ذہین اور محنتی طلبہ کی اسی طرح حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے ، طلبہ کی حوصلہ افزائی سے بہت شاندار نتائج آتے ہیں اور طلبہ کو آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں، تمام مخیر حضرات کو چاہیے کہ اسی طرح طلبہ کی دل کھول کر مدد کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایمرسن یونیورسٹی میں دی ایمرسونینز کی جانب سے ذہین طلبہ کو دیے گئے گولڈ میڈلز کے بعد تعریفی اسناد دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کیا، اس موقع پر فنانس سیکریٹری دی ایمرسونینز عبدالخالق چوہدری و دیگر اساتذہ اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔