• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا، اسکول میں جاپانی حکومت کے تعاون سے سولر پینل کی تنصیب

کراچی (نیوز ڈیسک،صالح ظافر) خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے گائوں شیوا کے ایک اسکول میں سولر پینل کی تنصیب کا افتتاح کردیا گیا، اس منصوبے کیلئے فنڈ جاپان کی حکومت نے جاری کئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق حکومت جاپان نے اس پراجیکٹ کیلئے مقامی این جی او شیوا ایجوکیٹڈ سوشل ورکرز ایسوسی ایشن ’سیسوا‘ 58ہزار 928ڈالر یعنی ایک کروڑ 67لاکھ روپے کو دیئے ہیں، یہ این جی او تعلیم، انفراسٹرکچر اور ماحولیات کیلئے کام کرتی ہے۔ جاپانی حکومت کی جانب سے سیسوا کو تیسری مرتبہ مالی امداد دی گئی ہے۔ تاہم اس بات سیسوا نے اس امداد کو جاپان ہی کے تعاون سے بننے والے اسکول میں سولر پینلز کی تنصیب کیلئے استعمال کیا ہے تاکہ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کیلئے ماحول دوست طریقہ کار اپنایا جاسکے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان میں جاپان کے ناظم الامور اتو تاکشی نے مقامی این جی اور کامیاب پراجیکٹ کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاپانی حکومت آئندہ بھی پاکستانی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

ملک بھر سے سے مزید