• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF کا سستے پٹرول اسکیم پر شدید اعتراض، حکومتی تجویز مسترد کردی

اسلام آباد(آئی این پی ) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پیٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی حکومتی تجویز مسترد کر دی۔ اسکیم کیلئے کتنی سبسڈی درکار ہوگی؟ کہاں سے آئیگی ، کتنے کنزیومر ہوں گے؟ کتنا نقصان ہوگا؟حکومت سے مکمل پلان طلب، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل اور 800سی سی سے کم گاڑیوں کیلئے سستے پیٹرول کی اسکیم پر شدید اعتراض کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے سوال اٹھایاکہ اس اسکیم کیلئے کتنی سبسڈی درکار ہوگی؟ وہ کہاں سے آئیگی اور اس کے کتنے کنزیومر ہوں گے؟ اسکیم میں کتنا نقصان ہوگا؟ آئی ایم ایف نے اس حوالے سے حکومت سے مکمل پلان مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا جس میں آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زور دیا جب کہ آئی ایم ایف غریب طبقے کو زیادہ موثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر زور رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید