• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج مندی کی لپیٹ میں، 40 ہزار کی نفسیاتی حد بھی گر گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )دو دن کی تیزی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج بدھ کومندی کی لپیٹ میں آ گئی انڈیکس 40ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے کم ہو گیا انڈیکس ،200پوائنٹس کی نمایاں کمی سے 39800پوائنٹس پر بند ہوا مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 43ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا جس سے سرمائے کی مجموعی مالیت 61کھرب روپے سے کم ہو کر60کھرب روپے ہو گئی 64فیصد سے زائد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہواایک موقع پر انڈیکس 40188پوائنٹس کی سطح کو عبور کر گیا تاہم فروخت کے دباؤ کے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید