راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 3گاڑیوں 29موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اوردیگراشیاء جبکہ وفاقی دارالحکومت میں وارداتوں کے دوران شہری دو گاڑیوں،بیس موٹرسائیکلوں اور دیگر قیمتی اشیاء سے سے محروم ہوگئے ۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں جھپٹامارکر23افرادسے موبائل فون اورنقدی وغیرہ چھین لی گئی ۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقہ سکیم 7میں دونامعلوم مسلح ملزمان گن پوائنٹ پر محمددائم کاموٹرسائیکل ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ پیرودھائی موڑ کے قریب دوموٹرسائیکل سوار بابر شہزاد سے گن پوائنٹ پر موبائل اور2لاکھ روپے چھین کرفرار ہوگئے۔سسکتھ روڈپر محمدروحیل کے رہائشی کمرے سے 2لیپ ٹاپ اور20ہزار روپے،ڈھوک گجراں میں زاہد محمود کی گاڑیوں کی ڈینٹگ کی د کان سے سامان مالیتی اڑھائی لاکھ روپے ،تھانہ آراے بازارکے علاقہ پیپلزکالونی میں محمد یوسف کے گھرکے تالے توڑکر2لاکھ روپے اورسونا مالیتی 7لاکھ 25ہزار روپے ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ گلشن آبادمیں عمادنصیب کے گھرسے طلائی زیورات مالیتی 21لاکھ روپے ،تھانہ روات کے علاقہ سودگنگال میں مبین ساجد کے گھرکے تالے توڑکرطلائی زیورات مالیتی سوابارہ لاکھ روپے چوری کرلئے گئے ۔ راولپنڈی میں متعدد افراد کے موبائل چوری بھی ہوئے ۔ اسلام آباد میں بھی متعدد افراد کے موبائل اڑا لئے گئے ۔کرپا کے علاقے میں عامر کے گھر کے تالے توڑ کر 22تولہ زیور، 18تولہ چاندی ، ڈائمنڈ بریسلٹ، پرائز بانڈز، نقدی اور دیگر اشیاء چر ا لی گئیں ۔ترنول کے علاقے میں صدام سے دو موٹرسائیکل سوار وں نے تین لاکھ روپے چھین لیے ، مزاحمت پر اسے گولی مار کر زخمی کردیا ۔تھانہ کرپا کے علاقے میں ملک عثمان سے موبائل اور نقدی چھین لی گئی ملزم نے موٹرسائیکل بھی چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر شہری کو تشددکانشانہ بنایا۔اسلام آباد پولیس نے مختلف واقعات میں چھ کروڑ 35لاکھ روپے سے زائد مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمات درج کرلیے ۔