• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای کی کمپنی کے وفد کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا دورہ

اسلام آباد (کامرس رپورٹر ) متحدہ عرب امارات کی کمپنی انوائس میٹ کے وفد نے اسلام آباد چیمبرکا دورہ کیا اوربزنس کمیونٹی کو بلاک چین پر مشتمل انوائس مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں پریزینٹیشن دی ۔ انوائس میٹ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو سلمان انجم، شریک بانی اور متحدہ عرب امارات کی انسانی وسائل کی وزارت کے مشیر برائے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سعید الہیبسی، انوائس میٹ کے شریک بانی اور پروڈکٹ ڈیزائن لیڈ ذیشان عابداور بلاک چین پنک لیب جرمنی کے بانی رافیل شلز وفد میں شامل تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر اسلام آباد چیمبر احسن بختاوری نے کہا کہ پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے ایس ایم ای کی مالیاتی شمولیت کو بڑھانا بہت ضروری ہے۔
اسلام آباد سے مزید