• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل صنفی شمولیت کی حکمت عملی پر توثیقی ورکشاپ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یونیسکو پاکستان کے تعاون سے ڈیجیٹل صنفی شمولیت کی حکمت عملی پر سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا ہے،اس عمل میں پاکستان بھر میں منعقد کی جانے والی ورکشاپس اور سروے تسلسُل سے شامل تھے جس کا اختتام گزشتہ روز پی ٹی اے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ  توثیقی ورکشاپ پر ہوا،ورکشاپ کی نظامت یونیسکو کی کنسلٹنٹ صدف خان نے کی۔ورکشاپ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ڈیجیٹل صنفی شمولیت کی حکمت عملی کا مسودہ جامع اور مقامی طبقات کی ضروریات کے عین مطابق ہو۔
اسلام آباد سے مزید