• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظہور راٹھور مرحوم کی نمازِ جنازہ ادا، مسلم قبرستان میں تدفین

ویانا (اکرم باجوہ) معروف راٹھور برادران مشتاق راٹھور ،ناصر راٹھور ،افسر راٹھور کے بھائی اور پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے نائب صدر خواجہ منظور احمد کے کزن معروف بزنس مین ظہور راٹھور کی نمازِ جنازہ مسلم قبرستان 23ڈسٹرکٹ ویانا میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف سیاسی ، سماجی، رفاہی، مذہبی تنظیموں کے سربراہان سمیت پاکستان سفارتخانہ ویانا کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔نماز جنازہ علامہ مدثر اعوان نے پڑھائی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور بلند درجات کیلئےاجتماعی فاتحہ خوانی کی ۔مرحوم ظہور راٹھور کو نمازِ جنازہ کے بعد مسلم قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔ مرحوم ظہور راٹھور کے بیٹے میثم راٹھور نے اپنے والد کی قبر پر تلاوت قرآن پاک کی ۔علامہ مدثر اعوان نے مرحوم کی قبر پر مغفرت کی اجتماعی دعاکی ۔ مرحوم ظہور راٹھور کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل اور قرآن خوانی کا اہتمام آج بعد از نمازِ عصر منہاج سنٹر ویانا میں ہوگا۔
یورپ سے سے مزید