• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنچ کا ٹوٹنا نشاندہی ہے کہ سب کچھ ٹھیک نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بنچ کا ٹوٹنا نشاندہی ہے کہ سب کچھ ٹھیک نہیں جبکہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انتخابات 8 اکتوبر کو ، 12 یا 16 اگست کے بعد حکومت نہیں ہوگی، گرینڈ ڈائیلاگ ناگزیرہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عظمی میں اختلاف رائے اچھا شگون نہیں ، جن کے ہاتھ میں ترازو ہے وہ انصاف کا پلڑا برابر رکھیں ، تاریخ کے جس موڑ پر عدالت عظمیٰ کھڑی ہے یہاں ان کا کردار تاریخ ساز ہوگا، آئین ان پر یہ فرض عائد کرتا ہے کہ پلڑے برابر رکھیں ، سیاست سیاستدانوں تک رہنے دیں، سیاست ان اداروں میں نہ داخل ہونے دیں جن کے ہاتھ میں ترازو ہے ،پنجاب اور کے پی کے میں انتخابات کے حوالے سےسماعت کرنے والے بینچ کا ٹوٹنا نشاندہی کرتا ہے کہ سب ٹھیک نہیں ہے، اس موقع پر ایسے اقدامات کی ضرورت ہے کہ سپریم کورٹ متحد نظر آئے،سیاست جس نہج پر پہنچ چکی ہے سپریم کورٹ کو خود کو محفوظ رکھنا چاہیے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ انتخابات 8 اکتوبر کو ہونگے ،12 یا 16 اگست کے بعد حکومت نہیں ہوگی۔

ملک بھر سے سے مزید