• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، بینک کے نمائندے بن کر آن لائن فراڈ میں ملوث گینگ کے 4 ارکان گرفتار

فیصل آباد(نمائندہ جنگ)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نےبینک کے نمائندے بن کر کالز کے ذریعے آن لائن فراڈ میں ملوث گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق شاہکوٹ کے علاقہ میں کارروائی کے دوران آن لائن بنک فراڈ میں ملوث گینگ کے چار ارکان محمد رشید، محمد اویس، محمد عدیل اور تصور منظورکو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان خود کوبینک کا نمائندہ ظاہر کر کے صارفین کو کالز کر کے ان سے بینک کی معلومات حاصل کر کے رقوم ہتھیاتے تھے ۔

ملک بھر سے سے مزید