کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف ماہر تعلیم و پالیسی میکر ڈاکٹر سیدہ ضیاء بتول کو دوسری مدت کے لیے پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی اسلام آباد (PEIRA) کی دوسری بار چئیرپرسن مقرر کردیا گیا ہے جس کا وزرات تعلیم و پیشہ ورانہ مہارت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ۔ ڈاکٹر ضیاء بتول نے اس سے قبل اکتوبر 2019 سے اکتوبر 2022 تک اسی عہدے پر خدمات سرانجام دی ہیں، اس دوران انہوں نے پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں۔