• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا اللّٰہ بخش کو کلی کمالو مینگل آباد قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا

کوئٹہ (آن لائن)مولانا اللہ بخش کی رحلت سے جمعیت نظریاتی ایک مخلص رہنما سے محروم ہوگے۔جماعت میں مولانا اللہ بخش کے وفا عظیم ثابت قدمی واستقامت اورقربانیاں ہمیشہ یاد رئیگی۔ جماعتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں تنظیمی اور جماعتی اصولوں کی پاسداری ان کاشعار تھا۔ جمعیت علما اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے نائب امیر مولانا اللہ بخش کو کلی کمالو مینگل آباد قبرستان میں سپردخاک کردیا گیانمازجنازہ میں جمعیت علمااسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر مولنا قاری مہراللہ صوبای ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی صوبائی ترجمان مولانا رحمت اللہ حقانی ناظم دوم مولانا محمد ابراہیم ودیگر سینکڑوں علما مشائخ طلبا اور علاقے کی قبائلی عمائدین عوام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی جنازہ کی موقع پر مولانا قاری مہراللہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا اللہ بخش کی رحلت سے جمعیت نظریاتی ایک مخلص رہنما سے محروم ہوگے ان کی خدمات مدتوں تک یاد رکھی جاینگی انتہائی جری، بے باک اور حق گو خوددار مرد مجاہد، جرات مند اور عوام دوست رہنما تھے کھبی بھی حالات کی موافقت اور مصلحت کی شکار نہیں ہوئے پوری زندگی اسلام کی سربلندی، ہر طاغوتی فتنے کی سرکوبی اور بدعات کی سدباب کے لیے جدوجہد کی ان کی مجاہدانہ زندگی سے راہ عمل کی تلقین جماعت کیلئے نعمت عظمی تھے۔ جماعتی اہداف کی حصول کو اپنا فریضہ سمجھا تھا اور اپنے اکابرین کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے آخری سانس تک جدوجہدکرتے رہے انہوں نے کہا کہ مولانا اللہ بخش کی سوچ گفتار وکردار اور نصب العین رضائے الہی کا حصول اور فلاحِ اخروی تھا حق کی دعوت ان کی زندگی کا مشن رہا اور اس مشن پر آخر دم تک پورے استقلال اور وقار کے ساتھ کاربند رہا اجتماعی زمہ داریوں کا احساس بھی ان کے دل میں ہمیشہ موجود رہا جماعت میں ان کے وفا عزیمت.ثابت قدمی واستقامت اورقربانیاں ہمیشہ یاد رئیگی انہوں نے کہا کہ جماعت میں آپ کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھی جائینگی اسلام کے سربلندی کے لیے ہرتحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے حق کی پرچار ان کی زندگی کا مشن رہا انہوں نے کہا کہ اخلاص اورانقلابی سوچ کے تحت آخر دم تک وہ بہت سادگی پسندتھی جماعتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں تنظیمی اور جماعتی اصولوں کی پاسداری ان کاشعار تھا۔
کوئٹہ سے مزید